45
کراچی کے تاجر ہوں یا دکاندار ، عام شہری ہوں یا خواتین ڈکیت اور چور کسی کو بھی معاف نہیں کر رہے۔
شہر قائد میں موبائل فون، موٹر سائیکل، گاڑی یا نقدی چھینے جانے کی وارداتیں عام ہیں لیکن اب چوری کی1انوکھی واردارت رپورٹ ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
ڈاکو لیاقت آباد میں ایک مشہور گولہ کباب والے سے گن پوائنٹ پر 10 کلو قیمے کا بیگ لیکر رفو چکر ہوگئے۔
اس متعلق گولہ کباب فروخت کرنیوالے متاثرہ شخص نے کہا کہ جب ڈاکوؤں نے مجھے روکا تو میں سمجھا کہ یہ مجھ سے میرا موبائل اورنقدی مانگیں گے لیکن مجھے اس وقت حیرانی ہوئی کہ جب وہ میرا گولہ کباب بنانے کے لیے تیار قیمے کا بیگ لیکر فرار ہو گئے۔