زہرا قتل کیس : 4 ملزمان زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

زہرا قتل کیس میں مزید 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

ڈسکہ، زہرا قتل کیس میں تفیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا، مقدمے میں مزید 4 ملزمان کوحراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کی تعداد 8 ہو گئی ہے، مزید گرفتار ہونیوالے ملزمان میں ملزمہ صغری کی دوسری بیٹی صبا اور اسکا بیٹا قاسم وزیرآباد سے رشتے دار اذان علی اور گاؤں کا رہائشی شبیر کو بھی پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پہلے4 گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ آج مکمل ہو جائے گا ، مزید 4 گرفتار ہونیوالے ملزمان کی تھانہ موترہ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سگی خالہ کا بہو کو قتل کرنے، لاش جلانے اور ٹکڑے کرکے نالے میں بہانے کے واقعہ کے ابتدائی مرحلے میں مقتولہ کی ساس، نند یاسمین، نند کا بیٹا اور پنجاب کے دل لاہور کے رہائشی نوید نامی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔