نوجوان آتشبازی کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پاکپتن، چک 20 ایس پی میں نوجوان آتشبازی کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ مہندی کی تقریب کے دوران افسوناک پیش آیا۔

واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں تاہم پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب جعلی پیر کی جانب سے خنجر دکھا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔
اوکاڑہ کے قصبہ 53 ٹو ایل میں خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں1 شخص کو حراست میں لےلیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر سے ناراض خاتون جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی۔