34
کراچی ، سپر ہائی وے کے علاقے کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کی جانب سے سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کے معاملےمیں تحقیقات جاری ہیں ۔
اس متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی نے طلائی زیوارت اور مہنگے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، شبہ ہے کہ لڑکی کو کسی اور جگہ قتل کر کے لاش سپرہائی وے پرپھینکی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ لڑکی کی لاش شناخت ہونے تک سرد خانے میں رکھی گئی ہے جبکہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں ۔