34
لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
گوجرانوالہ،ایف آئی اے گوجرانوالہ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو حراست میں لیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گوجرانوالہ ایف آئی اے کی جانب سے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو حراست میں لے لیا گیا ،ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈبک میں شامل تھااورملزم کے کیخلاف 10سے زائد مقدمات درج تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے کشی حادثے کے متاثرین کو نائیجریا اور لیبیا میں محصور رکھاگیا تھا،جون 2023میں یونان کے قریب لیبیا سے یونان جانیوالے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی۔
حادثے میں جان کی بازی ہار نے والے افراد میں 100سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔