بدین،کلینک میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدین بائی پاس روڈ پرقائم کلینک میں پیش آیا،جہاں لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے پولیو ٹیم کوبچوں کو قطرے پلانے سے روکا گیاتھا۔
ایس ایس پی نے یہ بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے پولیو ٹیم سے بدتمیزی کی گئی اور کلینک سے زبردستی نکال دیا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ پولیو ٹیم کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کی اور لیڈی ڈاکٹر کوحراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیاگیا۔
دوسری جانب پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بونیر میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افرادشدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پک اپ چغرزئی سے سواڑی جا رہی تھی کہ ڈوما کس کے مقام پر بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔